گورنرگلگت بلتستان نے کہاہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان میں طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

وفاقی حکومت طلباء کو بہترین تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے:میر غضنفر
06 مئی 2017 (16:30)
0

گلگت بلتستان کے گورنر میر غضنفر علی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت طلباء کو ان کی دہلیز پر بہترین تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔

یہ بات انہوں نے آج گلگت میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان میں طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے ہنزہ ، دیامر اور غذر کے اضلاع میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کیمپس قائم کرنے کی منظوری دی ہے ۔
اس سے پہلے گورنر نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چانسلر صدر ممنون حسین کی طرف سے گریجویٹس کو اسناد دیں۔