شمالی ، وسطی اور جنوبی شام میں حزب اختلاف نے کہا ہے کہ اکادکا خلاف ورزیاں ہوئی ہیں

شام :محفوظ علاقوں کے منصوبے پر عملدرآمد کے بعد ملک کے زیادہ تر حصوں میں امن کی صورتحال برقرار
06 مئی 2017 (15:48)
0

شام کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ محفوظ علاقوں کے منصوبے پر عملدرآمد کے بعد ملک کے زیادہ تر حصوں میں امن کی صورتحال برقرار ہے۔روس نے حزب اختلاف کے زیر قبضہ زیادہ تر علاقوں میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے ترکی اور ایران کے درمیان ایک معاہدہ کرایا جو خانہ جنگی کا شکار شام میں تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے نئی عالمی کوششوں کا حصہ ہے۔
شمالی ، وسطی اور جنوبی شام میں حزب اختلاف نے کہا ہے کہ اکادکا خلاف ورزیاں ہوئی ہیں تاہم صورتحال پہلے سے کہیں بہتر ہے اور کسی فضائی حملے کی اطلاع نہیں ہے۔