قلعہ سیف اﷲ کے ضلع پولیس افسر ساجد میمن نے ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ واقعے میں چالیس افراد زخمی بھی ہوئے۔

افغان فورسز کی فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11ہو گئی
06 مئی 2017 (15:44)
0

افغان فورسز کے چمن کے علاقے میں گزشتہ روز فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد گیارہ ہو گئی ہے۔قلعہ سیف اﷲ کے ضلع پولیس افسر ساجد میمن نے ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ واقعے میں چالیس افراد زخمی بھی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور لیویز اہلکار علاقے میں گشت کررہے ہیں۔ مردم شماری کا عمل معطل جبکہ تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں۔