شاہراہوں کا قومی ادارہ پچیس اعشاریہ چھ کلومیٹر طویل میٹرو بس منصوبے کو چار مرحلوں میں مکمل کرے گا۔

 وزیراعظم نے میٹروبس منصوبے کو اسلام آباد کے نئے ہوائی اڈے سے منسلک کرنے کا سنگ بنیادرکھ دیا
06 مئی 2017 (12:29)
0

میٹروبس منصوبے کو پشاور موڑ اسلام آباد سے اسلام آباد کے نئے ہوائی اڈے سے منسلک کرنے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب آج فتح جنگ کے قریب نئے ہوائی اڈے پر ہوئی ۔ وزیراعظم نوازشریف نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔شاہراہوں کا قومی ادارہ پچیس اعشاریہ چھ کلومیٹر طویل میٹرو بس منصوبے کو چار مرحلوں میں مکمل کرے گا۔ منصوبے میں نو بس اسٹیشن بارہ پل اور گیارہ انڈر پاسز بنائے جائیں گے۔

اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ ایئرپورٹ کی تکمیل کے ساتھ ہی میٹروبس منصوبہ مکمل ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ قلیل مدت کے باوجود منصوبے میں معیا ر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔

وزیراعظم نے اسلام آباد کے نئے ہوائی اڈے کا دورہ بھی کیا۔ نئے ہوائی اڈے کے ٹرمینل کی عمارت کا نوے فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے جس میں بیک وقت چار ہزار پانچ سو مسافروں کی گنجائش ہے۔جہازوں کو کھڑا کرنے کیلئے پندرہ جدید سٹیشنز مکمل کر لئے گئے ہیں۔
ریڈیو پاکستان کے نمائندے کے مطابق میٹروبس منصوبے پر اٹھارہ ارب روپے لاگت آئے گی۔
میٹرو بس منصوبے کے ذریعے اسلام آباد کے نئے ہوائی اڈے کو پشاور موڑ سے ملایا جائے گا۔ توقع ہے کہ یہ منصوبہ اس سال اگست تک مکمل کیا جائے گا۔