ایکسپریس وے آٹھ رویہ ہو گا جن میں سے چھ لائنیں عام گاڑیوں جبکہ دو لائنیں میٹرو بس کے لئے ہوں گی۔

06 مئی 2017 (12:06)
0

پنجاب حکومت نے جی ٹی روڈ پر لاہور میں راوی پل سے کالاشاہ کاکو تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔یہ منظوری آج لاہور میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کے زیر صدارت ایک اجلاس میں دی گئی۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے آٹھ رویہ ہو گا جن میں سے چھ لائنیں عام گاڑیوں جبکہ دو لائنیں میٹرو بس کے لئے ہوں گی۔

اجلاس میں لاہور میٹروبس کے روٹ کو شاہدرہ سے رچنا ٹاؤن تک توسیع دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو دریائے راوی پر نئے پل کی تعمیر کا منصوبہ وضع کرنے کی ہدایت کی ۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کی تکمیل کے بعد ٹریفک کے نظام میں بہتری آئے گی۔