file photo

چین کی جانب سے سرمایہ کاری سے پاکستان میں خوشحالی لانے میں مدد ملے گی:ہارون
06 مئی 2017 (09:15)
0

ریونیو کے امور سے متعلق وزیراعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے پاکستان میں خوشحالی لانے میں مدد ملے گی۔

ایک نیوز چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین نے پاکستان میں 53 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ چین کی جانب سے کی جانیوالی سرمایہ کاری سے نہ صرف ملکی معیشت مستحکم ہوگی بلکہ سیمنٹ، سٹیل اوردوسری صنعتوں کو فروغ ملے گا۔