پاکستان کا اوپیک فنڈ کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار
06 مئی 2017 (08:20)
0

وزیرخزانہ محمد اسحق ڈار نے جوجاپان میں ہیں بین الاقوامی ترقی کے بارے میں اوپیک فنڈ کو حکومت کی اقتصادی اصلاحات کے بارے میں بتایا ہے۔

کورڈیرو کی سربراہی میں اوپیک فنڈ کے وفد سے ملاقات میں وفاقی وزیر نے پاکستان کے ترقیاتی فنڈ اور پاکستان انفراسٹرکچر بینک کے قیام کے بارے میں بتایا اور بین الاقوامی ترقی کے اوپیک فنڈ کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وفد نے پاکستان میں شاندار اقتصادی اصلاحات کا اعتراف کرتے ہوئے دوطرفہ روابط کے فروغ کی امید ظاہر کی۔