file photo

گورنر سندھ کی پاکستان میں اقتصادی ترقی کیلئے جاپان کے تعاون کی تعریف
06 مئی 2017 (07:08)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے پاکستان میں اقتصادی ترقی کیلئے جاپان کے تعاون کو سراہاہے۔

انہوںنے کراچی میں جاپان کے وزیر خارجہ Nobuo Kishi سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی استحکام کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
جاپان کے وزیر خارجہ اور ان کے وفد نے کہاکہ جاپانی سرمایہ کار کراچی اور سندھ کے دوسرے حصوں میں موجود مواقع سے فائدہ اُٹھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔