file photo

امریکہ نے قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا
06 مئی 2017 (06:46)
0

امریکہ نے خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل Mc Master نے ان خیالات کااظہار واشنگٹن میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل Mc Master نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی بھی تعریف کی اور خطے میں استحکام اور خوشحالی کے لئے تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔
ملاقات میں افغانستان میں قیام امن اور علاقائی سلامتی و استحکام کے دیگرا مور پر بھی غور کیاگیا۔
پاکستانی سفیر نے انہیں بتایا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی اولین ترجیح ہے تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو برقرار رکھاجاسکے۔
انہوں نے قومی سلامتی کے مشیر کودونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے امکانات اور پاکستان میں اقتصادی بحالی کے بعد سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کے بارے میں بھی بتایا۔