وزیرمملکت نے کہاکہ گزشتہ تین برسوں کے دوران سکولوں میں بچوں کے داخلوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

file photo

حکومت اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے:بلیغ
06 مئی 2017 (06:40)
0

وفاقی تعلیم کے وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

راولپنڈی میں تقسیم اسناد کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اعلیٰ تعلیم کے لئے مختص بجٹ اکیالیس ارب سے بڑھا کر بانوے ارب روپے کردیا گیا ہے۔
وزیرمملکت نے کہاکہ گزشتہ تین برسوں کے دوران سکولوں میں بچوں کے داخلوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔