خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات سے پہلے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

صنعتی شعبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی:آصف
06 مئی 2017 (06:26)
0

پانی و بجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے۔

سیالکوٹ میں مسلم لیگ(ن) کے یوتھ ونگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے مختلف رکاوٹوں اوردرپیش مسائل کے باوجود صنعتی ترقی کے پہیے کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اگلے سال دسمبر تک ملک میں اضافی بجلی دستیاب ہوگی اورحکومت دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات سے پہلے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہاکہ اب صرف بجلی کی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔