وفاقی وزیر کا اسلام آباد میں خدیجتہ الکبریٰ کانفرنس سے خطاب۔

ریاض پیرزادہ کا مسلمانوں کے مابین مذہبی اختلافات کے خاتمے پر زور۔
06 جون 2017 (22:32)
0

بین الصوبائی رابطے کے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے پرامن ماحول کے فروغ کیلئے مسلمانوں کے مابین مذہبی اختلافات کے خاتمے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں خدیجتہ الکبریٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام امن اور محبت کا مذہب ہے اور مسلمانوں کو دنیا میں ان اقدار کو فروغ دینا چاہئے۔