اسلامی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
06 جون 2017 (22:16)
0

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر خان ہاشم بن صدیقی نے جدہ میں اسلامی ترقیاتی بنک کے صدر ڈاکٹر بندر حجارسے ملاقات کی ۔
انہوں نے پاکستان کو منصوبوں اور تجارت کیلئے قرضے دینے اور تکنیکی وخصوصی معاونت فراہم کرنے پر بنک کی تعریف کی ۔
پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے اسلامی ترقیاتی بنک کے کامیاب منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے بنک کے صدر نے سفیر کو یقین دلایا کہ بنک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔