کمیٹی پانچ روز کے اندر اپنی سفارشات پارٹی صدر کو پیش کرے گی

وزیر اعظم نے نہال ہاشمی کیخلاف انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
06 جون 2017 (20:44)
0

پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی کے صدر محمد نواز شریف کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو سنیٹر نہال ہاشمی کے خلاف انکوائری مکمل کرے گی۔
سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے جو خود بھی کمیٹی کے رکن ہیں کہا کہ کمیٹی کے کنونئیر راجہ ظفرالحق ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی پانچ روز کے اندر اپنی سفارشات پارٹی صدر کو پیش کرے گی۔