وزیر مملکت کی مردان کے 32ہزار مستحقین کیلئے جلد خدمات شروع کرنے کی ہدایت۔

سائرہ افضل کی وزیر اعظم قومی صحت پروگرام مردان میں تیزی سے شروع کرنے کی ہدایت
06 جون 2017 (20:41)
0

صحت کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے خیبرپختونخواء کے ضلع مردان میں وزیراعظم کا قومی صحت کا پروگرام تیزی سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

منگل کے روز جاری کئے گئے ایک پریس ریلیز میں وزیر مملکت نے اپنی وزارت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع مردان کے 32 ہزار مستحقین کیلئے جلد خدمات شروع کریں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے تمام شہریوں کو صحت کی یکساں سہولیات فراہم کرنے کے ویژن کے مطابق ان کی وزارت مستحق افراد کو صحت کی اعلیٰ معیار کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔