سردار یوسف کی پاکستانی شہریوں کو سعودی عرب پہنچانے کیلئے خصوصی طیارے کا بندوبست کرنے کی ہدایت۔

وزیر مذہبی امور کا عمرہ زائرین کے دوحہ ائرپورٹ پر پھنسنے کا نوٹس
06 جون 2017 (20:31)
0

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردار یوسف نے سعودی عرب جانے والے سینکڑوں پاکستانی عمرہ زائرین کے دوحا ائیرپورٹ پر پھنسنے کا نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے وزارت کو ہدایت کی کہ اس مسئلے کو حل کیا جائے اور پاکستانی شہریوں کو سعودی عرب پہنچانے کے لئے خصوصی طیارے کا انتظام کیا جائے۔
وزارت مذہبی امور نے ٹور آپریٹرز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ قطر ائیر لائن کے ساتھ کسی طرح کا معاہدہ کرنے سے گریز کریں۔

دریں اثناء سول ایویشن اتھارٹی نے قطر میں پھنسے ہوئے پاکستان عمرہ زائرین کو قطر ائرلائن سمیت دیگر ائرلائنوں کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ ان مسافروں کو دیگر ائرلائنوں کے ذریعے اپنی منزلوں تک پہنچایا جائے گا۔