پرویز خٹک نے کہا کہ فنڈز صوبے کے جنوبی اضلاع کی ترقی اور بہبود پر خرچ کئے جائیں گے۔

کوہاٹ ڈویژن کیلئے گیس رائلٹی کی مدمیں ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری
06 جون 2017 (20:26)
0

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواء پرویز خٹک نے کوہاٹ ڈویژن کے لئے گیس رائلٹی کی مد میں ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دی ہے۔

منگل کے روز پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فنڈز صوبے کے جنوبی اضلاع کی ترقی اور بہبود پر خرچ کئے جائیں گے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت کوہاٹ ڈویژن کے بنیادی ڈھانچے ، تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کے لئے کام کر رہی ہے۔