وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت لوگوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔

بجٹ میں صحت کیلئے230ارب روپے رکھے گئے ہیں،شہباز
06 جون 2017 (20:23)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ سال کے صوبائی بجٹ میں عوام کو صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے دو سو تیس ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بات منگل کے روز لاہور میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی حکومت لوگوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یرقان کے مریضوں کے علاج کے لئے خصوصی کلینک قائم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں سی ٹی اسکین کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔