وزیر تجار ت نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے ڈیوٹی میں کمی کے پیکیج سے برآمدات کے شعبے میں مزید بہتری آئے گی۔

حکومتی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا،دستگیر
06 جون 2017 (20:03)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔

منگل کے روز پی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ برآمدات پر وزیراعظم کی ایک سو اسی ارب روپے کی ڈیوٹی کی کمی کے پیکیج سے ملک کے برآمدات کے شعبے میں مزید بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے جو کہ ملک میں امن یقینی بنانے اور بجلی کی دستیابی کے بعد ہی ممکن ہوسکتا ہے۔