اقتصادی راہداری اور بڑے پیمانے پر اقتصادی استحکام سے پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا،عالمی بینک کی رپورٹ

عالمی بینک کی رواں برس پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کی پیش گوئی
06 جون 2017 (19:58)
0

عالمی بنک نے پیش گوئی کی ہے کہ موجودہ مالی سال کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا جبکہ مجموعی قومی پیداوار کی شرح ، توانائی کی فراہمی اور سلامتی کی صورتحال بہتر ہو گی۔
عالمی بنک کی اس سال کی رپورٹ کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری اور بڑے پیمانے پر اقتصادی استحکام سے پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی زرعی پیداوار بہتر ہو گی اور عالمی مالیاتی فنڈ کے امدادی پروگرام کی کامیاب تکمیل سے بڑے پیمانے پر اقتصادی حالات بہتر ہوں گے اور براہ راست سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔