اشرف غنی نے طالبان پر زور دیا کہ وہ بغاوت چھوڑ کر سیاسی عمل میں شامل ہو جائیں۔

افغان صدر کی طالبان کو ایک بار پھر امن مذاکرات کی دعوت
06 جون 2017 (19:53)
0

افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو ایک بار پھر امن مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
منگل کے روز کابل میں امن کانفرنس میں اپنے افتتاحی کلمات میں اشرف غنی نے طالبان پر زور دیا کہ وہ بغاوت چھوڑ کر سیاسی عمل میں شامل ہو جائیں۔
یورپی یونین ، اقوام متحدہ اور نیٹو سمیت 23 ملکوں کے نمائندے افغانستان میں سلامتی اور سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔