06 جون 2017 (19:37)
0

پاکستان اور فن لینڈ نے معیشت، تجارت، توانائی، زراعت اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے ہلسنکی میں دوطرفہ سیاسی مشاورت کے تیسرے مرحلے کے دوران ہوا۔
فریقین نے اپنے علاقوں میں امن، سلامتی اور ماحول سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان کی جانب سے انہیں افغانستان اور بھارت سے روابط کی ملکی کوششوں کے بارے میں بتایا گیا جو ایک پرامن ہمسایہ ملک کے لئے وزیراعظم کے وژن کا حصہ ہے۔