کانفرنس کا ہر قسم کے خطرات سے مادروطن کے تحفظ کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ۔

File Photo

 کور کمانڈر ز کاافغانستان کو انسداد دہشت گردی کیلئے تعاون جاری رکھنے کا عزم
06 جون 2017 (18:29)
0

خصوصی کورکمانڈر کانفرنس منگل کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔
کانفرنس نے افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں علاقائی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں اپنے تعاون اور افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
اجلاس میں کابل بم دھماکے کے بعد پاکستان پر لگنے والے بلاجواز الزامات اور دھمکیوں کا نوٹس لیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان پر الزام لگانے کے بجائے افغانستان کو اپنے معاملات پر نظررکھنی چاہئیے اور اصل مسائل کو تلاش کرنا چاہئیے۔
علاقائی امن واستحکام کے لئے حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کانفرنس نے ہر قسم کے خطرات سے مادروطن کے تحفظ کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔