وفاقی وزیر نے کہا کہ حزب اختلاف کو حکومت کے ساتھ بیٹھ کر پاکستان کے تابناک اور خوشحال مستقبل کیلئے میثاق معیشت تشکیل دینا چاہیے۔

06 جون 2017 (18:18)
0

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے حزب اختلاف پر بجٹ اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جائز تجاویز مالیاتی بل میں شامل کی جائیں گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حزب اختلاف کو حکومت کے ساتھ بیٹھ کر پاکستان کے تابناک اور خوشحال مستقبل کیلئے میثاق معیشت تشکیل دینا چاہیے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کو مشرق وسطی کے نئے بحران کے بارے میں اپنا موقف پیش کرنا چاہیے۔
بحث میں حصہ لیتے ہوئے عامرہ خان نے کہا کہ معذور افراد کے لئے خصوصی مراکز قائم کئے جانے چاہئیں تاکہ ان کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا جاسکے۔
مولانا گوہر شاہ نے کہا کہ بیت المال معاشرے کے پسماندہ طبقوں کیلئے بہترین کام کررہا ہے انہوں نے کہا کہ اس سال محکمے کیلئے چھ ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
اس سے پہلے اپوزیشن نے ان کی تقاریر کو براہ راست نشر کرنے کی اجازت نہ دینے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
عبدالغفار ڈوگر نے کہا کہ کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کھادوں پر اعانت میں مزید اضافہ کیا جائے ۔
سراج محمد خان نے کہا کہ بھرتی کے عمل میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔