موسمیاتی تبدیلی مسائل، اقوام متحدہ کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے،زاہد حامد
06 جون 2017 (18:15)
0

موسمیاتی تبدیلی کے وزیر زاہد حامد نے کہا ہے کہ حکومت موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔
وہ منگل کے روز اسلام آباد میں پاکستان کیلئے اقوام متحدہ کے سکونتی رابطہ کار اور عالمی ادارے کے ترقیاتی پروگرام کے نمائندے نیل بوہنے سے گفتگو کررہے تھے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت جلد اپنے ماحول کے حوالے سے محفوظ شعبوں کا اعلان کریں گی انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں اقوام متحدہ دنیا کے بہترین طریقوں کے حوالے سے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی رہنمائی کرسکتی ہے۔