وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھ کے سالانہ بجٹ کا حجم 10 کھرب روپے سے زائد ہے۔

ترقیاتی کاموں کیلئے344ارب روپے مختص کئے ہیں،مراد شاہ
06 جون 2017 (18:11)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال دو ہزار سترہ اٹھارہ کے لئے سندھ کے سالانہ بجٹ کا حجم دس کھرب روپے سے زائد ہے۔
منگل کے روز کراچی میں بعد از بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے لئے تین سو چوالیس ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے جو کہ پورے بجٹ کا چونتیس فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سب سے زیادہ اہمیت تعلیم کو دی گئی ہے جس کے لئے دو سو دو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جو کہ بجٹ کا بیس فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری ترجیح صحت کا شعبہ ہے جس کے لئے ایک سو تیس ارب روپے مختص ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ امن وامان کے لئے مختص رقم میں دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے لئے بانوے ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔