وزیر مملکت نے کہا کہ صحافتی تنظیموں میں انتخابات ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کا واضح ثبوت ہے۔

File Photo

وزیر اطلاعات کی پی ایف یو جے(دستور) کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
06 جون 2017 (17:46)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ صحافتی تنظیمیں ذرائع ابلاغ کے کارکنوں کے حقوق کے تحفظ و ترقی کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت صحافیوں کے بنیادی اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ صحافتی تنظیموں میں انتخابات ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کا واضح ثبوت ہے۔