وزیر اطلاعات نے کہاہے کہ صحافی تنظیموں میں جمہوری انداز سے انتخابات جمہوری رویوں کے پروان چڑھنے کا واضح ثبوت ہے۔

مریم اورنگزیب کی پی ایف یو جے دستورکے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
06 جون 2017 (16:30)
0

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ایف یو جے دستورکے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ صحافی تنظیموں میں جمہوری انداز سے انتخابات جمہوری رویوں کے پروان چڑھنے کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ صحافی تنظیموں کا میڈیا کارکنوں کے حقوق کا تحفظ اور ترقی میں کلیدی کردار ہے۔وزیر اطلاعات ونشریات نے محمد نواز رضاکوصدر اور دوسرے عہدیداروں کو منتخب ہونے پر مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ اہل صحافت نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت اور شخصی آزادی کے لیے گراں قدر جدو جہد کی ۔ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت صحافیوں کے بنیادی اور قانونی حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت صحافیوں کے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔