ٹرمپ نے روس کے ساتھ امریکہ کے تعلقات مستحکم کرنے کا کہاہے : ٹیلرسن
06 جون 2017 (16:05)
0

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے روس کے ساتھ امریکہ کے تعلقات دوبار ہ قائم کرنے کا کہا ہے۔
نیوزی لینڈکے شہر ویلنگٹن میں مختصر قیام کے دوران جہاں انہوں نے وزیراعظم بل انگلش سے ملاقات کی، ٹیلرسن نے کہاکہ روس کے ساتھ تعلقات کم سطح پر ہیں اورٹرمپ نے اس سے کہا ہے کہ وہ تعلقات کو مستحکم بنائیں اوردونوں ملکوں اعتماد بحال کری۔