وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے تعاون سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا جائے گا ۔

بلوچستان میں دہشتگردوں کو محفوظ پناہ گاہیں بنانے نہیں دیں گے: ثناء اللہ زہری
06 جون 2017 (15:59)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ صوبے میں دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں بنانے نہیں دیں گے ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار سی ایم ایچ کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کے دوران کہی جو مستونگ میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے تعاون سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا جائے گا او ر کسی کو حکومت کی عملداری کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائی کرنے پر سکیورٹی فورسز کوسراہا انہوں نے مستونگ آپریشن میں حصہ لینے والے سکیورٹی اہلکاروں کیلئے دو کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا۔