افغان صدر نے امن کانفرنس سے اپنے افتتاحی کلمات میں طالبان پر زوردیا کہ شورش ترک کرکے سیاسی عمل میں شامل ہوجائیں۔

اشرف غنی کی افغان طالبان کو امن مذاکرات کی دعوت
06 جون 2017 (13:29)
0

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان طالبان کو امن مذاکرات کی دعوت دی ہے۔آ ج کابل میں امن کانفرنس سے اپنے افتتاحی کلمات میں اشرف غنی نے طالبان پر زوردیا کہ شورش ترک کرکے سیاسی عمل میں شامل ہوجائیں۔
کابل میں یورپی یونین اقوام متحدہ اور نیٹو سمیت تیئس ممالک افغانستان میں سلامتی اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔