وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان بازاروں اور کھلی مارکیٹوں میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

عوام کو سہولت کی فراہمی کیلئے 9 ارب روپے مالیت کے تاریخی رمضان پیکیج کا اعلان کیا ہے: شہباز شریف
06 جون 2017 (12:19)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کو سہولت کی فراہمی کیلئے نو ارب روپے مالیت کے تاریخی رمضان پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔
آج لاہور میں قیمتوں کی نگرانی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے رمضان بازاروں اور کھلی مارکیٹوں میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ رمضان امدادی پیکیج پر عملدرآمد کی ذاتی طورپر نگرانی کررہے ہیں۔