انٹر نیشنل ائر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ نے کہا کہ ہماری صنعت کا انحصار کھلی سرحدوں پر ہے ۔

گلوبل ایئر لائن ایسوسی ایشن کا فضائی ٹریفک کیلئے سرحد کھولنے کا مطالبہ
06 جون 2017 (11:59)
0

گلوبل ایئر لائن ایسوسی ایشن نے سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کئے جانے کے بعد فضائی ٹریفک کیلئے سرحد کھولنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اس سے پورے خطے میں فضائی سفر میں خلل پڑرہا ہے۔انٹر نیشنل ائر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ الیگزینڈر ڈی جنیاک نے کہا کہ ہماری صنعت کا انحصار کھلی سرحدوں پر ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ سرحدوں کو دوبارہ کھولا جائے۔
سعودی عرب نے اپنی فضائی حدود میں قطری ائر لائنز پر پابندی لگا دی ہے جبکہ ابوظہبی کی سرکاری فضائی کمپنی اتحاد ائر ویز اوردوبئی کی ایمیرٹس ائر لائن نے کہا ہے کہ وہ آج سے دو حہ کیلئے ہر قسم کی پرواز یں معطل کردیں گے۔