اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوارسمیت بجلی کی ترسیل اور تقسیم کیلئے ضروری منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔

و زیرخزانہ کی بجلی کے جاری منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
06 جون 2017 (11:48)
0

وزیرخزانہ محمداسحاق ڈار نے کہاہے کہ بجلی کے جاری منصوبوں کی تکمیل سے اگلے سال کے آغاز تک قومی گرڈ میں مزید بجلی شامل ہوجائے گی۔اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ بجلی کی پیداوارسمیت بجلی کی ترسیل اور تقسیم کیلئے ضروری منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو بجلی کے جاری منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔اجلاس کے دوران پانی اور بجلی کے سیکرٹری نے ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کی تازہ صورتحال کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران بجلی کی فراہمی کے ذریعے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیاجارہاہے۔