امریکہ:کاروباری اور حکومتی رہنمائوں کے گروپ کاماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں پیرس معاہدے پر عملدرآمد کی خواہش کا اظہار
06 جون 2017 (08:58)
0

امریکہ میں ایک ہزارکاروباری اور حکومتی رہنمائوں کے ایک گروپ نے ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں پیرس معاہدے پر عملدرآمد کی خواہش ظاہر کی ہے جسے صدرٹرمپ نے مسترد کردیاہے۔

نیویارک کے سابق میئرنے Mike Bloombergجو گروپ کی قیادت کررہے ہیں ایک بیان میں کہاکہ امریکی معاشرہ زہریلی گیسوں میں کمی کاہدف حاصل کرنے کیلئے پُرعزم ہے جس کا اس نے2015ء میں پیرس میں عہدکیاتھا۔
گروپ نے ٹرمپ کے امریکہ کو پیرس معاہدے سے الگ کرنے کے فیصلے کو بڑی غلطی قراردیاہے۔