ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
06 جون 2017 (08:54)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج خیبرپختونخوا،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا اورفیصل آباد ڈویژنوں، فاٹا، اسلام آباد،گلگت بلتستا ن اورکشمیر میں چندمقامات پرگردآلودہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

تاہم ملک کے باقی حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
منگل کی صبح ریکارڈ کیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارت
اسلام آباد اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور چونتیس
کراچی تیس
پشاور تینتیس
کوئٹہ اورگلگت اٹھارہ
مری سترہ
اورمظفرآباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ