File Photo

فلسطینی عوام کو شدید انسانی اور ترقیاتی بحران کاسامناہے:انٹونیوگوتریز
06 جون 2017 (08:46)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوتریزنے کہاہے کہ پانچ عشروں سے جاری اسرائیلی تسلط سے فلسطینی عوام کو شدید انسانی اور ترقیاتی بحران کاسامناہے۔

انہوں نے اس تشویش کااظہار1967ء کی چھ روزہ عرب اسرائیلی جنگ کے پچاس سال مکمل ہونے کے موقع پرجاری ایک بیان میں کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس پراسرائیلی تسلط کے خاتمے اور مذاکرات کے ذریعے دوریاستی حل کے حصول پرزوردیا جوخطے میں پائیدار امن کی بنیاد رکھنے کاواحدراستہ ہے۔