File Photo

خیبرپختونخواکابجٹ کل پیش کیاجائے گا
06 جون 2017 (08:43)
0

آئندہ مالی سال کیلئے خیبرپختونخواکابجٹ کل پشاور میں صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیاجائے گا۔ یہ بات وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ نیابجٹ عوام دوست ٹیکسوں سے پاک اور متوازن ہوگا جس سے سرمایہ کارراغب ہونگے اور صوبے کی معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی۔
اجلاس میں زراعت ،جنگلات ،کھیلوں ،خوراک اور پن بجلی کے شعبوں کے دوسوتریسٹھ جاری اورنئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔