File Photo

وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں43ترقیاتی منصوبوں پر98ارب روپے خرچ کرے گی
06 جون 2017 (08:40)
0

وفاقی حکومت سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں43بڑے ترقیاتی منصوبوں پر98ارب روپے خرچ کرے گی۔

یہ بات گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے گلگت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ یہ منصوبے توانائی اور دوسرے شعبوں سے متعلق ہیں۔
گلگت بلتستان کے آئندہ بجٹ کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس میں9ارب روپے سے 17ارب روپے تک اضافہ کیاجائے گا جس میں وزیراعظم کی جانب سے 2ارب روپے کی امداد بھی شامل ہے۔