File Photo

ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان ریلوے کے سٹریٹجک پلان 2025ء میں تعاون کیلئے منصوبہ پیش کیا
06 جون 2017 (08:36)
0

ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان ریلوے کے سٹریٹجک پلان 2025ء میں تعاون کیلئے چھوٹے، درمیانے اور طویل دورانیہ کامنصوبہ پیش کیاہے۔

یہ منصوبہ بنک کے دو رکنی وفد نے لاہور میں پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمدجاوید انور کے ساتھ ملاقات میں پیش کیا۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ریلوے کے چیف ایگزیکٹوآفیسرنے کہاکہ '' سٹریٹجک منصوبہ2025ئ'' ایک جدیداور ترقی یافتہ ریلوے کی بنیاد رکھے گا۔