File Photo

کوئلہ کے ذخائر کو سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے بروئے کارلایاجاسکتاہے: ڈاکٹرثمرمبارک مند
06 جون 2017 (08:32)
0

معروف سائنسدان ڈاکٹرثمرمبارک مند نے کہاہے کہ پاکستان کے پاس کوئلہ کے کافی ذخائر ہیں جنہیں سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے بروئے کارلایاجاسکتاہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے تھرکول منصوبے کی تکمیل کیلئے مطلوبہ فنڈزکی فراہمی کی ضرورت پر زوردیا۔
انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے بھی بجلی کے متعدد منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔