File Photo

پاکستان علاقائی ملکوں کے ساتھ متوازن تعلقات برقرار رکھنے پر عمل پیرا ہے:مصدق
06 جون 2017 (07:53)
0

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاہے کہ پاکستان اقتصادی ترقی اور علاقائی ملکوں کے ساتھ متوازن تعلقات برقرار رکھنے پرمبنی خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ایران اورافغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے ان ملکوں کے سربراہوں سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت چین کی طرف سے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری حکومت کی موثرخارجہ پالیسی کاثبوت ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت تجارت کیلئے وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی حاصل کرنے کی بھی کوشش کررہی ہے۔