File Photo

کابل پراسس کے عنوان سے عالمی امن کانفرنس آج ہوگی
06 جون 2017 (07:47)
0

کابل پراسس کے عنوان سے ایک عالمی امن کانفرنس آج افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہو گی۔جس میں افغانستان میں پائیدار امن اقدامات کیلئے عالمی سطح پر حمایت کے حصول پر غور اوراس سلسلے میں اتفاق رائے پیدا کیاجائے گا۔

پاکستان، چین، بھارت، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت تقریباً 28ملکوں کے مندوب کانفرنس میں شرکت کرینگے۔
ایڈیشنل سیکرٹری تسنیم اسلم پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
کانفرنس میں دہشت گردی کیخلاف جنگ تیز کرنے اورافغانستان اورخطے کو درپیش سلامتی کے مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے طریقے تلاش کئے جائیں گے۔