پاکستانی سفیر نے کہاکہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے اور امریکہ کے ساتھ اس کے تعلقات ماضی کے مقابلے میں مستحکم ہیں۔

File Photo

سیکیورٹی فورسز نے قبائلی علاقے کو تمام دہشتگرد گروپوں سے پاک کردیا ہے:اعزاز
06 جون 2017 (07:40)
0

امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزازاحمدچودھری نے کہاہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیوں کے ذریعے قبائلی علاقے کو تمام دہشتگرد گروپوں سے پاک کردیا ہے۔

واشنگٹن ٹائمز کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اگر افغانستان کی حدود سے صورتحال پرقابو نہیں پایاجاتا تو ان کارروائیوں سے حاصل کی گئی کامیابیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اس بات کامنتظر ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ افغانستان کے مسئلے کے حل کے بارے میں اپنی حکمت عملی واضح کرے۔ پاکستانی سفیر نے کہاکہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے اور امریکہ کے ساتھ اس کے تعلقات ماضی کے مقابلے میں مستحکم ہیں۔