06 جون 2014 (22:34)
0

وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز شریف نے سی بی اے یونین کے ریفرنڈم میں کامیابی پر پی آئی اے ایئر لیگ کو مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے ریفرنڈم میں کامیابی پر ایئر لیگ کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایئر لیگ پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے موجودہ حکومت کی کوششوں کو بڑھائے گی۔ پی آئی اے ایئر لیگ کے نومنتخب اراکین چیئرمین شاہد قریشی' صدر شمیم اکمل اور جنرل سیکرٹری ناصر جنجوعہ کے نام اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے ان پر زور دیا کہ وہ ملازمین کے جائز حقوق اور ادارے کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے لگن کے ساتھ کام کریں۔