گزشتہ نو سال میں سری لنکا کے ہزاروں مستحق طلباء کو 3 کروڑ 50لاکھ سری لنکن روپے سے زیادہ کے وظائف دئیے گئے ہیں

69سر ی لنکن طلباء کیلئے تعلیمی وظائف
06 جون 2014 (20:45)
0

پاکستان نے جناح اسکالرشپ پروگرام2014 کے پہلے مرحلے کے تحت سری لنکا کے او اور اے لیول کے انہتر ذہین طلباء کو سترہ لاکھ سری لنکن روپے کے تعلیمی وظائف دئیے ہیں ۔
اس سلسلے میں کینڈی کے جناح ہال میں ایک تقریب ہوئی جہاں وسطی صوبے کے گورنر Tikiri Banda Kobbekaduwe مہمان خصوصی تھے۔
پاکستان دوہزار پانچ سے جناح تعلیمی وظائف دے رہا ہے گزشتہ نو سال میں سری لنکا کے ہزاروں مستحق طلباء کو 3 کروڑ 50لاکھ سری لنکن روپے سے زیادہ کے وظائف دئیے گئے ہیں ۔