ہواسےبجلی تیارکرنےکےحوالے سے منعقدہ سیمینار کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات کے ساتھ ساتھ ضمانت بھی فراہم کررہی ہے۔

بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیلئے نیا 5سالہ منصوبہ تیار
06 جون 2014 (10:08)
0

وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بجلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیلئے ایک نیا پانچ سالہ منصوبہ تیار کیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں ہوا سے بجلی تیار کرنے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات کے ساتھ ساتھ ضمانت بھی فراہم کررہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ہوا سے بجلی پیدا کرنے والی عالمی کمپنی ویسٹاس پاکستان میں اپنا دفتر کھول رہی ہے۔