صدراپنےقیام کے دوران نائیجریا کے اپنے ہم منصب گڈ لک جوناتھن سے معاونین کے بغیر ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہو گی۔

صدرممنون حسین نائیجریا کے 4روزہ سرکاری دورے پر روانہ
06 جون 2014 (15:36)
0

صدر ممنون حسین نائیجریا کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔صدر اپنے قیام کے دوران نائیجریا کے اپنے ہم منصب گڈ لک جوناتھن سے معاونین کے بغیر ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہو گی۔


دونوں ملکوں کے رہنماء خصوصا تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مزیدمستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ممنون حسین ابوجا اورلاگوس میں بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔


تین عشروں میں کسی پاکستانی صدر کا نائیجیریات کا یہ پہلا دورہ ہے۔