انہوں نے کہاکہ حکومت ارزاں نرخوں پرفراہمی کیلئے کوئلے،پانی، گیس اور دوسرے وسائل سے بجلی کی پیداوار کیلئے کام کررہی ہے۔

بہتر نظم و نسق،مستحکم معیشت اور امن اولین حکومتی ترجیحات ہیں:رشید
06 جون 2014 (19:44)
0

وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ اچھا نظم ونسق ، مستحکم معیشت اور امن حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت لوگوں کو ارزاں نرخوں پربجلی کی فراہمی کیلئے کوئلے،پانی، گیس اور دوسرے وسائل سے بجلی کی پیداوار کیلئے کام کررہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ نندی پور، بھاشا، داسو، نیلم جہلم اوردوسرے منصوبوں کی مستقبل قریب میں تکمیل سے 24ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔
وزیر نے مذہبی دانشوروں ، سول سوسائٹی ، ذرائع ابلاغ اور سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ملک میں ہم آہنگی ، امن اور رواداری کے فروغ میں مدد دیں ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی حکمت عملی سے دہشت گردی اور ڈرون حملوں کے واقعات میں بھی کمی آئی ہے ۔