انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

حکومت نے شعبہ توانائی کی ترقی کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں:اسحق ڈار
06 جون 2014 (22:30)
0

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے توانائی کے شعبہ کی ترقی کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں اور مختلف توانائی کے منصوبوں کی تکمیل اور مقاصد کے حصول کیلئے بڑی رقم خرچ کی جائے گی۔
نجی ٹی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نظام کو چلانے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو توسیع دینے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین ٹیکس نظام کے ذریعے امیر طبقے سے 128 ارب روپے وصول کئے گئے
اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹیکس کی وصولیوں کے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فعال مشاورت کرنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غربت کے خاتمے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور مستقبل قریب میں روزگار کے مواقع بڑھانے اور ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے مختلف عوامی بہبود کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 118 ارب روپے مختص کر کے مستحق افراد کے ماہانہ وظیفہ کو بڑھایا ہے۔